ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کمٹہ کے قریب اچانک آگ لگنے سے لاری جل کر بھسم

کمٹہ کے قریب اچانک آگ لگنے سے لاری جل کر بھسم

Sun, 15 Jan 2017 18:06:20  SO Admin   S.O. News Service

کمٹہ 15؍جنوری (ایس او نیوز)نیشنل ہائی وے 66پر کمٹہ سے قریب مانیر کے مقام پر سڑک پر دوڑتی ہوئی ایک لاری اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ میں جل کر بھسم ہوگئی۔
موصولہ خبر کے مطابق ٹرک کے اندر دوائیاں، چاکلیٹ اور اسی طرح کا دوسرا سامان لدا ہواتھا، اور یہ سامان ممبئی سے منی پال کی طرف لے جایاجارہا تھا۔ کمٹہ کے قریب ٹرک ڈرائیور شمبھو بسپّا ہوسلّی نے دیکھا کہ اس کی ٹرک میںآگ بھڑکنے لگی ہے تواس نے فوراً ٹرک کو نیشنل ہائی وے کے کنارے لگادیا۔اسی وقت بھڑکتی آگ کو دیکھ کر راہگیروں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ حالانکہ فائر بریگیڈ کے عملہ نے بغیر کسی تاخیر کے موقعۂ واردات پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام کیا۔ مگر تب تک لاکھوں روپے مالیت کے سامان کے ساتھ ٹرک جل کر بھسم ہوچکا تھا۔اس سلسلے میں کمٹہ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کردیا گیا ہے۔


Share: